شوبزانٹرٹینمنٹ

چربہ کہانیاں، ڈائیلاگ اور فلم میکنگ کا انداز شائقین کو زیادہ دیر تک متاثر نہیں کر سکتا،صفدرماہیا

Bolti News

پاکستان شوبزانڈسٹری کے لیجنڈ فوک گلوکارواداکارصفدرماہیا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری، بحالی اور بقاء کے لئے بہترین اسکرپٹ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ صفدرماہیا نے کہا کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کی چربہ کہانیاں، ڈائیلاگ اور فلم میکنگ کا انداز شائقین کو زیادہ دیر تک متاثر نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اچھوتے موضوعات جب تک فلم کا حصہ نہیں بنیں گے، بہتری اور بحالی کا عمل شروع نہیں ہو سکے گا۔صفدرماہیا نے کہا کہ دنیا بھر میں فلموں کی کامیابی میں سب سے اہم کردار اس کی کہانی کا ہوتا ہے۔ منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کہانیوں کے لئے نوجوان رائٹرز کی خدمات حاصل کرنی ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نیا فنکار جو عمدہ کام کرتے ہوئے سپراسٹار بنتا ہے، اس کے پیچھے بھی بہترین کہانی اور ڈائیلاگ کا کردار نمایاں رہتا ہے۔صفدرماہیا نے کہا کہ بالی ووڈ ہماری نسبت بڑی انڈسٹری ہے اور وہ اپنی فلم کو باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت دنیا بھر میں ریلیزکرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ہزارکروڑ سے زیادہ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔اگر ہم بھی مشترکہ طور پر اس طرح کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی فلموں کو عالمی مارکیٹ میں ریلیز کریں تو اس کے بڑے دو رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔صفدرماہیا نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی طرح فلم انڈسٹری بھی فروغ پائے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: