شوبزانٹرٹینمنٹ

سلمان خان پر کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا

Bolti News

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ ساتھ ہی سلمان خان کے اہلخانہ نے بھی خود کو 14 دنوں کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بالی وڈ کے ‘ سلو بھائی’ نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ملازمین کو بہترین علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں کئی بار لوگوں میں کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا پیغام دے چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: