بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت کے بارے میں کہا ہے کہ بیماری کے بعد سنجے دت زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ میں اور سنجے دت حیدرآباد کے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو میں اْن سے ملنے پہنچی۔’ملاقات کے دوران لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے لکھا کہ ‘میں سنجے دت سے ملنے پہنچی تو میں یہ دیکھ کر حیران ہوگئی ہے کہ وہ نہ صرف صحتمند تھے بلکہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے۔اپنے پیغام کے آخر میں کنگنا نے سنجے دت کیلئے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔
٭٭٭٭٭
سنجے دت پہلے سے زیادہ ‘ہینڈسم’ ہوگئے ہیں، کنگنا رناوت
