شوبزانٹرٹینمنٹ

سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستانی پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا۔سیدہ طوبیٰ عامر نے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کسٹمائز ماسک پہن رہے ہیں لیکن یہاں میرا ماننا یہ ہے کہ جس ماسک پر پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہو ہمیں وہ نہیں پہننا چاہیے’۔سیدہ طوبیٰ عامر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘آپ خود سوچیں کہ وہ ماسک استعمال ہونے کے بعد کہاں جاتا ہے؟۔اْنہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آخر میں ہم ماسک استعمال کرکے اْسے کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں جس سے ہمارے پرچم کی بے حرمتی ہوتی ہے۔عامر لیاقت حسین کی اہلیہ نے کہا کہ ‘اس بارے میں ذرا سوچیں اور اپنے وطن کے پرچم کی عزت و احترام کریں۔’سیدہ طوبیٰ عامر کے اس معنی خیز پیغام پر بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے حمایتی ردعمل دیا جارہا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: