شوبزانٹرٹینمنٹ

وزن کم کرنے کیلئے کوئی ڈائٹ پلان استعمال نہیں کیا،اریج فاطمہ

مقبول کامیڈی ڈراما سیریز ‘کس دن میرا ویا ہوئے گا 2’ سے اپنے کیریئر کا آغان کرنیوالی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتادیا کہ انہوں نے اپنا وزن 16 کلو کیسے کم کیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لال رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے اپنا وزن 37 پائونڈز کم کیا ہے جو کہ تقریباً 16 کلو بنتا ہے۔اریج فاطمہ نے لکھا کہ ‘میں نے وزن بڑھانے والی پنجیری، یخنی اور اس جیسی کوئی بھی چیز بالکل نہیں کھائی، راتوں کو جاگنے سے گریز کیا، گھر پر رہی اور گھر کے کام بھی خود کیے اور اس دوران میں نے اپنا وزن کم کرنے پر بالکل روز نہیں دیا’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میں نے اس دوران بالکل بھی وزرش نہیں کی بلکہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے میں یہ وعدہ کرکے سوتی تھی کہ میں وزرش کروں گی اور اگلے دن پھر بھول جاتی تھی’۔اریج فاطمہ نے لکھا کہ ‘میں نے جب جب بھی دل کرتا تھا ہر چیز کھائی، بس میں نے باہر کا کھانا کھانا چھوڑ دیا اور بہت زیادہ شکر والی چیزیں نہیں کھائیں، اور یہ بھی اس لئے نہیں کھائیں کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا بلکہ اس لئے چھوڑیں کہ میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا’۔اداکارہ کی پوسٹ پر اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اْن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: