شوبزانٹرٹینمنٹ

خواتین دنیا میں ہر جگہ خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں، صنم سعید

اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے کے خیال پر مبنی اداکارہ صنم سعید اور محسن طلعت کی مختصر فلم ‘اب بس’ حال ہی میں ریلیز کی گئی تھی۔فلم میں محض تین کرداروں کو دکھایا گیا، جس میں صنم سعید کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا کہ صنم سعید اپنے گھر میں کمسن بچی کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے والدین کے گھر سے فون آتا ہے کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔وہ والدین کے گھر سے 380 کلو میٹر دور ہوتی ہیں اور ان کے شوہر بھی گھر پر نہیں ہوتے اور وہ رات دیر گئے مجبوری کی حالت میں والد کے ہاں نکلنے کیلئے تیار ہوتی ہیں۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک تنہا خاتون کمسن بچی کے ساتھ رات دیر گئے موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار ساتھ لے جانے سمیت اپنا لباس اور حلیہ بھی تبدیل کرتی ہیں۔فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ ‘یہ ایک بہت ہی سمجھداری سے لکھی گئی فلم ہے، سادہ اور متاثر کن ہے جس کے بالکل آخر میں ایک پنچ لائن ہے۔صنم سعید نے کہا کہ درحقیقت، کبھی کبھار جب کوئی مختصر فلم بہت اچھے طریقے سے چلتی ہے تو آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ تھوڑی طویل ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہی مختصر فلموں کی خوبصورتی ہے، ان کی طاقت تخلیقی اور سادہ طریقے سے پیغام پہنچانے میں مضمر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس شارٹ فلم کی شوٹنگ میں صرف آدھا دن لگا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نے فلم کو وسیع، بین الاقوامی شائقین کی جانب سے دیکھے جانے کی اجازت دی ہے۔ویب کے لیے کام سے متعلق صنم سعید نے کہا کہ یہ زیادہ فنکارانہ اجازت دیتا ہے، اس میں کوئی تاخیری حربے نہیں، کوئی سیاست نہیں اور کام کرنے کیلئے موضوعات کی وسیع تعداد موجود ہے۔تنہا سفر کرتے وقت بطورِ خاتون غیر محفوظ محسوس کرنے سے متعلق صنم سعید نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ عدم تحفظ کا احساس موجود ہے لیکن مجھ سمیت اکثر خواتین کیلئے، احتیاطی تدابیر لینا عادت بن گیا ہے’۔صنم سعید نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں، مجھے کبھی فالو یا ہراساں نہیں کیا گیا اور میں رات میں تنہا ڈرائیو کرتی ہوں لیکن میں ہمیشہ نادانستہ طور پر کسی ایسے راستے کا انتخاب کرتی ہوں جہاں زیادہ ٹریفک ہو یا اس کے آس پاس میں پولیس یا رینجرز تعینات ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو میں طویل راستہ اختیار کروں گی اور میں تنہا سڑک پر نہیں جاتی، میری کار کی چابی اور گھر کی چابیاں آسان دسترس میں ہوں۔صنم سعید نے کہا کہ ‘یہ احتیاطی تدابیر صرف پاکستان تک محدود نہیں، میں امریکا میں رات گئے سب نہیں لینا چاہوں گی یا برطانیہ میں رات گئے نہیں ٹہلوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں جہاں وہ درندوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: