شوبزانٹرٹینمنٹ

بجرنگی بھائی جان کی ”مْنّی” اداکارہ ہرشالی ملہوترا اب بڑی ہو گئی

ہرشالی ملہوترا نامی اس چائلڈ سٹار نے سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان میں ”مْنّی” کا کردار کرکے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔2015ء میں ریلیز کی گئی اس فلم میں سلمان خان کیساتھ مشہور اداکار نواز الدین صدیقی اور کرینہ کپور نے بھی اہم کردار کیا تھا لیکن ہرشالی ملہوترا کی معصومیت نے سب کے دل موہ لئے تھے۔ انہوں نے اس فلم میں گونگی بہری ایک لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے خاندان سے بچھڑ جاتی ہے۔ہرشالی ملہوترا نے جب فلم بجرنگی بھائی جان میں کام کیا اس وقت ان کی عمر تقریباً 7 سال تھی، اب یہ اداکارہ کچھ بڑی ہو گئی ہیں۔ اب اس کا اپنا انسٹاگرام پیج بھی ہے جس میں اس نے اپنی حالیہ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، انھیں دیکھ کر پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ بچی وہی ”مْنّی” ہے۔اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے حال ہی میں انڈین میڈیا سے گفتگو میں پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے دبنگ خان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ فلموں میں سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ اداکارہ ہی بنیں، انھیں امید ہے کہ جب بھی انھیں کوئی اچھے کردار کی پیشکش ہوگی تو وہ اسے قبول کرتے ہوئے واپس فلموں میں جلوہ گر ہونگی۔
٭٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: