بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو غلط آرتی کرنا مہنگا پڑ گیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ہندو مذہبی تہوار گنیش چتروتی اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منائی جہاں انہیں غلط آرتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ نے سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنے دلکش انداز سے گنیش تہوار سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ منایا اور وہیں آرتی میں بھی شرکت کی۔ آرتی کے دوران سلمان خان سمیت ان کے سب گھر والوں نے تھالی دائیں جانب گھمائی جب کہ کترینہ کیف نے اسے بائیں جانب گھمایا جو کہ رسم کی مناسبت سے غلط تھا۔ اداکارہ کے آرتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس پر متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔

You might also like

Comments are closed.