اداکاری مشکل آرٹ ،فنکارکی ساری زندگی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ‘ وسیم عباس

0

سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی ساری زندگی اس کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ،کوئی بھی پرفیکٹ نہیںہو سکتاکیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کوملتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ وسیم عباس نے کہاکہ تھیٹر، ٹی وی اور فلموں پر کام کرچکا ہوں اور ذاتی پروڈکشن بھی کی ہے ۔میںنے ایک بھرپور زندگی گزاری ہے اور اس سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا مرکز تھا مگر چند نا اندیش لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور اسی وجہ سے بہت سارے فنکاروں کو لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہونا پڑا۔ وسیم عباس نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: