گورنر پنجاب چوہدری سرور ایک مرتبہ پھر اوورسیز کمیشن پر قبضہ جمانے کیلئے سر گرم

گورنر پنجاب چوہدری سرور ایک مرتبہ پھر اوورسیز کمیشن پر قبضہ جمانے کیلئے سر گرم

ن لیگ کے دور میں اوورسیز کمیشن کی حکمرانی حاصل کرنے کے چکر میں اپنی گورنری گنوانے والے موجودہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک مرتبہ پھر اوورسیز کمیشن میں قدم جمانے کیلئے اپنے قریبی پردیسی دوستوں (اے ٹی ایم مشینوں) کی بھرتیاں شروع کروا دی ہیں اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ہدایت پر ان کے دیرینہ ساتھی وسیم رامے انگلینڈ سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور ان دنوں مختلف تقاریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ وسیم رامے کو اوورسیز کمیشن کا وائس چئیرمین لگوانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں وسیم رامے کا اس سے قبل اوورسیز کمیشن اور سیاست کے میدان میں کوئی تجربہ نہیں مگر گورنر پنجاب چوہدری سرور کمیشن میں ذیادہ سے ذیادہ اپنے لوگوں کو شامل کرنے کیلئے سرگرم ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اوورسیز کمیشن کی وائس چئیرمینی حاصل کرنے کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری وسیم رامے نے بھاری معاوضہ ادا کیا ہے واضح رہے کہ ن لیگ کے دور میں بطور گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ن لیگ کے درمیان اوورسیز کمیشن کی وجہ سے ہی اختلافات شروع ہوئے جن کا انجام یہ ہوا کہ چوہدری سرور کو گورنری سے استعفی دینا پڑا اب دیکھنا ہے کہ موجودہ ٹنور میں چوہدری سرور اپنی وسیم رامے جیسی اے ٹی ایم مشینوں کو اوورسیز کمیشن میں عہدے دلوا پائیں گے یا اس مرتبہ پی ٹی آئی سے تصادم ہو گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.