خوشبو اور ارباز نے جنت کما لی

مسیحی نوجوان دائرہ اسلام میں داخل

اداکارہ خوشبو اور ارباز خان کی کاوش سے بیس سالہ نوجوان شعیب مسیح دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا. شعیب میسح ولد حنیف کا اسلامی نام محمد شعیب رکھا گیا ہے. قاری محمد رمضان نے شعیب میسح کو کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کرایا .

اس موقع پر اسٹیج آرٹسٹ افتخار ٹھاکر, علی ناز,اسلم پھلروان ,روینا خان,خضر عباس,زین مدنی,ٹھاکر لاہوری اور دیگر موجود تھے.
محمد شعیب عرف عرشی میک اپ آرٹسٹ ہے. سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی محمد شعیب کی تمام مرادیں پوری کرے.اور اس کے لئے آسانیاں پیدا کرے. اداکارہ خوشبو نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں اللہ پاک محمد شعیب کی لمبی زندگی کرے اور خوشیاں نصیب کرے .ارباز خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت بڑا دن ہے محمد شعیب نے اسلام قبول کیا ہے .یہ سارے اللہ تعالی کے کام ہیں.بندہ کیا کرسکتا ہے. نومسلم محمد شعیب نے کہا کہ وہ آج بہت خوش ہے کافی عرصہ سے اس کے اندر ایک بے چینی تھی جو آج کلمہ پڑھتے ہی ختم ہوگئی ہے. میں اپنی مرضی سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئی ہوں. مجھ پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا. محمد شعیب نے کہا کہ قاری محمد رمضان سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کروں گی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.