رابی پیرزادہ طیب اردوان کی لمبی عمر کیلئے دعا گو

0

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے تْرک صدر رجب طیب اردوان کی لمبی عْمر کیلئے دْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔تْرک صدر رجب طیب اردوان کو اپنا پسندیدہ مسلمان لیڈر قرار دینے والی رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر طیب اردوان کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے جس میں تْرک صدر نے تْرکی میں ہونیوالے ‘موسیقی ایکسپو میلہ’ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔رجب طیب اردوان کی جا نب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ موسیقی ایکسپو میلے میں موجود سامعین سے خطاب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔رابی پیرزادہ نے تْرک صدر کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری دْعا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کرے’۔اْنہوں نے طیب اردوان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘سر میں جب بھی آپ کی پوسٹ دیکھتی ہوں تو میں آپ کی لمبی زندگی اور خوشی کی دْعا کرتی ہوں۔’آخر میں رابی پیرزادہ نے تْرک صدر کو پورے پاکستان کی طرف سے محبت، عزت اور سلام بھی پیش کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: