میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کیا بیوٹی لاؤنج کا افتتاح

میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کیا بیوٹی لاؤنج کا افتتاح

میلوڈی کوئین پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے گلبرگ بیوٹی لاﺅنج کے نام سے بیوٹی پارلر کا افتتاح کیا۔ تقریب کے آرگنائزر جرار رضوی اور اویس ملک تھے۔ تقریب میں ماڈلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریمپ پر واک کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ افتتاح کے موقع پر شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے پاکستان میں نیو ٹیلنٹ جدید ٹیکنالوجی اور میک اپ کا سامان امپورٹ کرکے اس کے فروغ کے لیے پیش پیش ہے۔ پارلر آنر اقرا کا کہنا تھا کہ میرا دیرینہ خواب تھا ایک اچھے پارلر کا اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں آج میں اس میں کامیاب ہوگئی۔ تقریب میں ڈریس ڈیزائنر مسز عمران بیوٹیشن ماہرہ کریم، خالد فاروق، نوروز خان ترین، عاطف عنایت ، عمران شہزادہ، عینی طاہرہ، مظہر علی، سمیت شوبز وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

You might also like

Comments are closed.