فلک شبیر کی سارہ خان کیلئے خوبصورت دعائ

0

نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دْعا دی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر گلوگار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ فلک برائون شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اْن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔ فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے’۔اہلیہ کیلئے فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، انہوں نے 16 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک 73ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔فلک شبیر کی اس پوسٹ کو جہاں مداحوں نے لائیک کیا ہے وہیں انہوں نے تعریفی کمنٹس بھی کیے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: