شوبزانٹرٹینمنٹ

ریلیز ہوتے ہی ”باری 2” نے منفرد ریکارڈ بنالیا

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ”باری 2” (اْچیاں دیواراں) حال ہی میں ریلیز کیا جس نے چند گھنٹوں میں ہی منفرد ریکارڈ بنالیا۔گزشتہ برس نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ”باری” ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈز بنائے تھے۔گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔”باری 2” کی ریلیز سے قبل گلوکار بلال سعید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ واقعی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کمزور ہوجاتے ہیں اور عدم تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو، کبھی بھی عدم تحفظات کو اپنے تعلقات خراب نہ کرنے دیں۔باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔ریلیز ہوتے ہی ”باری 2” کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: