پراجیکٹ پر عوام کافیڈ بیک حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر باضابطہ ونڈوہونی چاہیے ‘ احد رضامیر

0

ناموراداکاراحدرضامیر نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر سے بے حدلطف اندوز ہو رہا ہوں، نیک نیتی سے محنت کرناانسان کے بس میں ہوتا ہے اور اس میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے اس کے بعد سب کچھ اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دینا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں احد رضا میرا نے کہا کہ خوش قسمتی سے میری اہلیہ بھی شوبز سے وابستہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کواچھی طرح سمجھتے ہیں۔ کسی بھی پراجیکٹ کے معاملے میںنہ صرف اپنے والد بلکہ اہلیہ سے بھی مشاورت کرتاہوں ۔ بعض چیزیں انسان کی نظروںسے اوجھل ہوتی ہیں لیکن جب آپ کسی سے مشاورت کرتے ہیں تووہ سامنے آ جاتی ہیں اور پھر آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ آپ نے تو اس پہلو سے سوچا ہی نہیں تھا۔ احدرضا میرا نے کہا کہ موضوع کے اعتبار سے اچھے پراجیکٹ بن رہے ہیں ، میری ذاتی رائے ہے کہ جوبھی پراجیکٹ آن ائیر ہو اس کے حوالے سے عوام کافیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر باضابطہ ونڈوہونی چاہیے جہاں لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: