شوبزانٹرٹینمنٹ

سائرہ پیٹر نے سرائیکی لوک گیت کو انگریزی میں ریلیز کردیا

پاکستانی نژادبرطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے فوک گیت ‘سر دی بازی’ کو انگریزی اور سرائیکی میں گا کر نیا فیوزن پیش کردیا ہے، سائرہ کے ساتھ دو برطانوی سنگرز نے دیا۔اس بارے ہیں لندن میں مقیم برطانوی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ اس لوک گیت کا بہت اچھا رسپانس آرہا ہے، میں نے ساری زندگی صوفی بزرگوں کا عارفانہ کلام کا انگریزی میں ترجمہ کرکے دنیا بھر میں پیش کیا ہے۔سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ سپر ہٹ لوک گیت سر دی بازی کو نیا انداز دے کر ‘اوپیرا’ انداز میں گایا ہے دنیا کو بتادیں کہ ہماری صوفی موسیقی اور لوک موسیقی میں کتنی طاقت ہے۔اپں نے کہاکہ میں نے اب تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفیانہ کلام کو انگلش ترجمے کے ساتھ اوپیرا موسیقی میں دنیا بھر میں پیش کیا تھا، میں ان دنوں لندن میں ہوں جلد پاکستان پہنچ کر نیا البم ریلیز کروں گی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: