پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ سردیوں میں بیکنگ کرنا کرنا پسند کرتی ہیں۔زارا کی جانب سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کچن میں کھڑی ایپرن پہنے ہوئے مکمل شیف نظر آ رہی ہیں۔زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتانا ہے کہ ‘وہ فْل ٹائم ایکٹر ہیں اور چھٹی والے دن شیف بن جاتی ہیں۔’انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ‘موسم سرما کا آغاز ہے اور کچن میں موجود ہاٹ چاکیلیٹ اور ایپل پائیز بنا رہی ہیں’ ۔زارا نور عباس کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، زارا کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ انہیں زارا نور کو شیف کے روپ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔