شوبزانٹرٹینمنٹ

مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں

اداکارہ مایا علی معروف ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں ۔اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ بیٹھی ہیں ۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فلم ”اے بی جی ”کے سیٹ پر پہلا دن ہے میں خوش نصیب ہوں جو مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔اداکار عماد عرفانی نے مایا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کی ٹیم کو جوائن کرنے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔اداکار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پاک فضائیہ کے جوان اور ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ موجود ہیں ۔عماد عرفانی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں شعیب منصور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی اگلی فلم ”اے بی جی ”بنانے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر چند ہفتوں قبل لی گئی تھی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: