شوبزانٹرٹینمنٹ

وینا سے متعلق ابھی 5 فیصد سچائی بتائی ہے، اسد خٹک

ماڈل و اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا وینا پر بچے اغوا کرنے کے الزامات کے ساتھ دیگر دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔اسد خٹک نے اب اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ 6 برس تک ہر ظلم و ستم پر خاموش رہے ہیں اور صبر کیا ہے لیکن آخر میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔سابق شوہر نے وینا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی وینا سے متعلق 5 فیصد بھی سچائی سامنے نہیں لائے ہیں۔دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اْن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) سے رابطہ کرلیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: