انس اسلم ڈولہ چیئرمین تھیٹر ایڈوائزری کونسل کی کلچرل رپورٹرز سے ملاقات

انس اسلم ڈولہ چیئرمین تھیٹر ایڈوائزری کونسل کی کلچرل رپورٹرز سے ملاقات

تھیٹر کی بحالی کے لئے قائم ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے کلچرل رپورٹرز سے الحمراء میں منسٹر آفس میں ملاقات کی .ملاقات میں تھیٹر کی بحالی کے لئے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا. ملاقات میں مختلف چینلز اور اخبارات کے کلچرل رپورٹرز نے شرکت کی .گفتگو کرتے ہوئے انس اسلم ڈولہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایت پر لاہور کے کلچرل رپورٹرز سے ملاقات بہت ضروری تھی آپ کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا. ملاقات میں سیف اللہ سپرا, طاہر بخاری, ٹھاکر لاہوری, شجر الدین, زین مدنی, عمران راج, قاسم, صدف نعیم, وقار اشرف, اشفاق حسین, علی عابدی, جبار صدیقی اور افضال کریم بٹ شامل تھے.

You might also like

Comments are closed.