کھیل

باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو میکسکین حریف سے قابطہ کرینگے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو میکسکین حریف سے قابطہ کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فالکن کے نام سے مشہور نامور پاکستانی باکسر محمد وسیم رواں سال 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں میکسیکو کے باکسر کے مدمقابل آئیں گے۔محمد وسیم اس فائٹ کو جیت کر اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی فائٹ میں مکسیکن حریف میگیوئل ہریرا سے مقابلہ کریں گے جس کے لئے وہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان خصوصی ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ بیلٹ کے لئے باؤٹ کرینگے جسے جیت کر وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے اہل ہو جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: