بین الاقوامی

قطر نے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوںکو سو ڈالر کی امدادی رقم جاری کردی

خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد بینکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔قطری سفیر نے کہا کہ کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: