دلچسپ وعجیب شوبزانٹرٹینمنٹ

صندل خٹک اورحریم شاہ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پرسماعت کی جس میں درخواست گزار کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔ماڈل ٹائون پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں ان سے چوری کا کوئی سامان برآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: