شوبزانٹرٹینمنٹ

گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے’ ثنا

Bolti News

نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے ، بیوی اچھی ہونے کے ساتھ شوہر کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے تب ہی کامیاب ازدواجی زندگی ممکن ہو سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب بچے ہو جائیں تو سب کام پیچھے چلے جاتے ہیں اور بچے ترجیح ہوتے ہیں ۔ بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور اگر ہم ان پر توجہ نہ دے سکیں تو زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ثناء نے کہا کہ ہر کام میں اپنے شوہر سے مشاورت کرتی ہوں اور ان کی بات کو اہمیت دیتی ہوں اور میرے شوہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کوا ہمیت دے کر ہی کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: