بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان ان دنوں لفظوں کی جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ‘جعلی ٹوئٹ’ بنی۔ٹوئٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹوئٹ کی۔ ان دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جیسے جیسے یہ جنگ گھمسان کا رن اختیار کرنے لگی تو اس میں انڈسٹری کے بہت سے دیگر اداکار بھی کود پڑے جن میں میکا سنگھ، سورا بھاسکر، گپی گریوال، راج نیت باوا اور ایمی ورک شامل تھے۔ ان تمام اداکاروں نے دلجیت دوسانج کو سپورٹ کرنا شروع کردیا، اس جنگ کی وجہ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 82 سالہ بلقیس بانو المعروف شاہین باغ کی دادی، بھی فارمرز سے متعلق تین بلوں کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کا حصہ ہیں۔
٭٭٭٭٭
دلجیت دوسانج نے غلط بیانی پر کنگنا کی طبیعت صاف کردی
