شوبزانٹرٹینمنٹ

نیتو سنگھ اور وارون دھاون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

Bolti News

ہدایت کار راج مہتہ کی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی شوٹنگ میں شریک بالی ووڈ کی ماضی معروف ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔فلم میں انیل کپور اور کیارا اڈوانی بھی کام کررہے ہیں تاہم ان دونوں کا ٹیسٹ منفی (نیگیٹو) آیاہے، اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی ہے۔ فلم کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی اور دیوالی پر انیل کپور نے ساتھی فنکاروں اور اپنی اہلیہ سونیتا کپور کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ مووی میں یو ٹیوبر پراجاکتا کولہی بھی کام کررہی ہیں جو کہ انکی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: