شوبزانٹرٹینمنٹ

اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے، منال خان کی والدین کیلئے دعا

Bolti News

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اور تمام والدین کیلئے ایک خاص دعا کی ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں۔شیئر کردہ تصویر کیساتھ کیپشن میںاداکارہ نے قرآن پاک کی ایک آیت لکھی ہے کہ ‘تم مجھے پکارو اور میں تمہیں جواب دوں گا’۔منال خان نے مزید لکھا کہ آج میں تمام والدین کیلئے دعا کر رہی ہوں کہ اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے۔ آمین۔اداکارہ کی پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: