فلمسٹار ثنا نے اپنے پالتو کتے کو مختلف کرتب سکھانے شروع کر دئیے ۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اداکارہ اپنے پالتو کتے کو مختلف کرتب سکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ ثنا نے کہا کہ کتاایک ذہین جانور ہے اور مالک کی بات کو سمجھتا ہے ۔ میں نے جو کتا پالا ہوا ہے وہ انتہائی ذہین ہے اور اسے جو بات بھی سمجھادی جائے وہ فوری اس پرعمل کرتا ہے ۔میں اسے مختلف گیمز کی تربیت دے رہی ہوں اور اب تک کئی نئی چیزیں سیکھ چکا ہے ۔
٭٭٭٭٭
فلمسٹار ثنا نے پالتو کتے کو مختلف کرتب سکھانے شروع کر دئیے
