شوبزانٹرٹینمنٹ

عائزہ خان کی فیملی فوٹو کی ساتھی اداکاروں اور مداحوںکی تعریف،محبت کا اظہار بھی کیا گیا

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس کے بعد انڈسٹری کے دیگر اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان پر تعریفی کمنٹس لکھے گئے اور محبت کا اظہار بھی کیا گیا۔میرے پاس تم ہو ،یاریاں اور مہرپوش جیسے مقبول ترین ڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں مداحوں کی توجہ اپنی طرف کرانے والی عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بیٹے ریان، بیٹی حورین اور شوہر دانش تیمور کے ہمراہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔عائزہ خان کی فیملی فوٹو پر پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ نے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں ماشا ء اللہ لکھا جبکہ ریما خان اور عائشہ عمر نے بھی عائزہ خان سے محبت کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: