شوبزانٹرٹینمنٹ

جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں،زارا خان کی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کی تردید

بھارت میں مقیم گلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی زارا خان نے زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زارا خان نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس کی شکایت پولیس کو دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام ملے تھے۔ پولیس کی جانب سے جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ زارا خان کو انسٹاگرام پر دھمکیاں دینے والی حیدرآباد کی ایک طالبہ ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: