شوبزانٹرٹینمنٹ

نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول”کا آخری گیت ماہیا ریکارڈنگ سٹوڈیومیں ریکارڈکرلیا

Bolti News

پاکستان شوبزانڈسٹری کے لیجنڈگلوکارواداکارصفدرماہی کی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول”کا آخری گیت بھی گزشتہ روزماہیا ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں ریکارڈکرلیا گیا ہے،فلم”عشق میراانمول”مکمل ہوچکی ہے اس فلم کی ڈبنگ ایڈیٹنگ کام کام بھی مکمل ہوچکا ہے،یہ آخری گیت تھا جس کی ریکارڈنگ کے بعد فلم کورواں سال میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیزکیا جائیگا، فلم کوپہلی بارتین زبانوں اردو،پنجابی،انگلش میں ڈب کیا گیا ہے۔اس فلم کا مرکزی کرداراداکاروگلوکارصفدرماہی اداکررہے ہیں،جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے باخوبی نبھایا ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میںلائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: