شوبزانٹرٹینمنٹ

اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار طارق شاہ کی 9ویں برسی (کل)منائی جائیگی

اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار طارق شاہ کی 9ویں برسی کل( جمعرات)کو منائی جائے گی۔طارق شاہ 1952 میں مردان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی بطور ہیرو پہلی اردو فلم اپریل فول تھی جبکہ مرحوم نے پشتو فلم شہباز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔طارق شاہ نے پشتو، اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ ہیرو بننے کے خواہشمند تھے مگر ان کے پرستاروں نے انہیںبطور ولن زیادہ پسند کیا۔ بطور پروڈیوسر بھی طارق شاہ نے متعدد پشتو فلمیں بنائی۔ طارق شاہ نے اپنے بڑے بیٹے ببرک شاہ کو بھی عجب گل کی فلم میں بطور ہیرو متعارف کروایا۔ طارق شاہ10دسمبر 2011کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: