استاد خورشید عالم گوہر قلم کے انتقا ل پرایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے نامور خطاط،کئی کتابوں کے مصنف خورشید عالم گوہر قلم کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ الحمرا ء خورشیدعالم گوہرکی خدمات کو یاد کرنے کے لئے انھیں شاندار ٹربیویٹ پیش کرئے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کا کہنا تھاکہ عمر بھر آرٹ کی خدمت کی،نئی نسل کو اعلی مہارتوں سے آگاہ کیا،الحمرا سے انکی خصوصی وابستگی تھی ۔دُنیا میں انکی پہچان نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا،وہ اپنے کام میں صدیوں یاد رکھے جائیں گے۔ ثمن رائے نے مذیدکہاکہ اللہ مرحوم کو جوارِرحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
٭٭٭٭٭
استاد خورشید عالم گوہر قلم کا انتقال
