شوبزانٹرٹینمنٹ

جاوید شیخ سے نامناسب سوال پر نوید رضا برہم

Bolti News

ٹی وی اداکار نوید رضا سینئر اداکار جاوید شیخ سے ویب شو کے دوران نامناسب سوال پوچھنے پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔نوید رضا نے ویب شو کے میزبان تابش ہاشمی کو اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تابش ہاشمی ایک غیر ملکی پورن اسٹار سے متعلق بات کررہے ہوتے ہیں جس سے جاوید شیخ لاعلم دکھائی دیے لیکن میزبان نے اپنا سوال بدلنے کے بجائے جاری رکھا اور سینئر اداکار کا مذاق اْڑاتے رہے۔نوید رضا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں جاوید شیخ کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ سراسر بے عزتی اور انتہائی مایوس کن ہے، مجھے یہ بالکل بھی پْرمزاح نہیں لگا، جاوید شیخ نامناسب مذاق کو سمجھنے سے قاصر تھے لیکن میزبان اسی پر اصرار کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید صاحب جیسی قابل احترام شخصیت کو سستی شہرت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر پروگرام کے مواد کو نامناسب کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تابش ہاشمی کو معافی مانگنی چاہیے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نوید رضا کے ساتھ دیے جانے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: