شوبزانٹرٹینمنٹ

کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں

کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کیساتھ ہی جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار بن بھی گئیں ہیں۔کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمداللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں’۔کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: