شوبزانٹرٹینمنٹ

حادثاتی طور پر سیلیبریٹی بنی ہوں ، سیلیبریٹیز گھٹیا ہوتے ہیں’اداکارہ جمیلہ جمیل

Bolti News

برطانوی اداکارہ اور میزبان جمیلہ جمیل شہرت والی زندگی چھوڑنے کی خواہشمند ہیں۔جمیلہ جمیل برطانیہ کی اداکارہ اور میزبان بھی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ٹی وی پروگرام ‘ٹی 4’ سے کیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی شوز کی میزبان رہیں اور ہالی وڈ کی فلم میں بھی کام کیا۔وہ صنفی امتیاز پر ہمیشہ آواز اٹھاتی ہیں اور اب اپنے مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ جمیلہ کا کہنا تھا کہ سیلیبریٹیز مکمل طور پر کھل کر سامنے آچکے ہیں اور سب کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر سیلیبریٹی بنی ہوں ، سیلیبریٹیز گھٹیا ہوتے ہیں۔34 سالہ جمیلہ نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ 40 سال کی عمر میں ٹی وی اور مشہور شخصیت والی زندگی چھوڑ کر تھراپسٹ بننا چاہتی ہوں۔ جمیلہ جمیل لندن میں ایک مسلمان گھر میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ہے، ان کی والدہ پاکستانی جبکہ والد بھارتی تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: