شوبزانٹرٹینمنٹ

زوہیب حسن بہن کا گانا گانے پر میشا شفیع کے مشکور

Bolti News

گلوکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں سابق پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا ”بوم بوم” گایا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ڈیجیٹل میوزک شو ”ویلوسائونڈ اسٹیشن” کے لییگایا گیا یہ گانا یوٹیوب پر ایک ہفتے میں 70 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔اس گانے پر جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں مرحوم گلوکارہ کے بھائی اور ساتھی گلوکار زوہیب حسن نے بھی ان کی بہت تعریف کی ہے اور اپنی بہن کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ میشا شفیع نے زوہیب حسن کے سوشل میڈیا پیغام کے اسکرین شاٹ کو انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئیکہا ہیکہ پوری دنیا سے موصول ہونے والی محبتوں اور تعریفوں میں سے کچھ بھی اس تعریف سے سے مطابقت نہیں رکھتا، یہ تعریف میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔خیال رہیکہ”بوم بوم” نازیہ حسن نے 1982 میں بھارتی فلم ‘اسٹار’ کے لییگایا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا تھا اور اس گانے پر نازیہ حسن کو فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بہترین پلے بیک فیمیل سنگر کی کیٹگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: