شوبزانٹرٹینمنٹ

کم بجٹ والا ہیری پوٹر بھارت کی سڑکوں پر

Bolti News

دنیا بھر میں موجود ہیری پوٹر کے مداح ان کی جادوئی اڑن جھاڑو سے ضرور آگاہ ہوں گے جس پر بیٹھ کر وہ مزے سے اڑتے پھرتے ہیں تاہم یہ اڑن جھاڑو بھارت کے سوشل میڈیا صارفین میں اچانک سے پھر زیر بحث ہے۔وجہ یہ ہیکہ سینیئر بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکوٹر پر سوار نواجون اڑن جھاڑو سے مشابہ ایک جھاڑو لیکر جارہا ہے اور اس نے جھاڑو کے ڈنڈے کو اسکوٹر میں پھنسایا ہوا ہے اور اس پر سوار ہے جس کی وجہ سے ایسا لگ رہا کہ جیسے وہ جھاڑو پر ہی سفر کررہا ہے۔انوپم کھیر نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ کم بجٹ کا بھارتی ہیری پوٹر۔رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بنائی گئی ہے،سینیئر اداکار کی اس مزاحیہ پوسٹ پر ان کے مداحوں نے خوب دلچسپی کااظہارکیا اور لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف کاکہنا تھاکہ اگر ہوگوارٹ اسے دیکھ لے تو وہ بند ہوجائیگا۔ خیال رہے کہ ہیری پوٹر سیریز میں ہوگوارٹ اسکول آف وچ کرافٹ جادو سکھانے کا اسکول ہے جہاں ہیری پوٹر جادو سیکھنے جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: