شوبزانٹرٹینمنٹ

ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار و سانگ رائٹر ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔نوجوانوں کے من پسند گلوکار ابرار الحق نے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی ننھی پری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے اْن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ کی شعائوں سے بچنے کیلئے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح اْن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ابرارالحق کا اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اْنہیں بتایا جاتا ہے۔’ابرارالحق کی یہ ٹوئٹ اب تک 5 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ 117 افراد نے اْن کی یہ ٹوئٹ ریٹوئٹ بھی کی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: