شوبزانٹرٹینمنٹ

لوگوں کی مدد کا صلہ اللّٰہ دے گا، ثناء خان

Bolti News

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر دوسروں کی مدد کرنے سے متعلق ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ثناء خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کریم رنگ کے حجاب میں نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔ثنا خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ‘لوگوں کے کام آیا کریں اور اْن کی مدد کیا کریں، چاہے کوئی آپ کے کام آے مدد کرے یا نہیں، اس کا بدلہ آپ کو اللّٰہ دے گا، دنیا اور آخرت میں بھی۔’ثناء خان نے کہا کہ ‘جو لوگ کہتے ہیں کہ لوگ ہمیں استعمال کر لیتے ہیں ہم سب کی مدد کرتے ہیں اور سب کے کام آتے ہیں مگر پلٹ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرتا تو یہ اْن کے لیے جواب ہے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: