شوبزانٹرٹینمنٹ

منال خان مرحوم والد کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں

Bolti News

ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ منال خان نیاپنے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر اْن کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور اْن کی جڑواں بہن ایمن خان اپنے مرحوم والد کے ساتھ کھڑی ہیں۔شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے لال رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ایمن خان نے بھی اْسی طرح کی پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور ساتھ سن گلاسس بھی لگائے ہوئے۔تصویر میں ایمن اور منال کے والد گرے رنگ کی ٹی شرٹ کے اْوپر ایک نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی سن گلاسس لگائے ہوئے ہیں۔منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ۔ ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے۔’اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اللّٰہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں، انکل کا بہت دکھ ہوا سن کے۔’
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: