شوبزانٹرٹینمنٹ

پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بے نقاب کرنے پر خوشی ہے، سربراہ براڈ شیٹ

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف میری طویل جنگ ہے، پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بینقاب کرنے پر خوشی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ خود کو نوازشریف کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے نے نوازشریف سے بات کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے مبینہ رشتہ دار کی ان کے ساتھ تصاویر بھی تھیں۔کاوے موسوی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میرے اقدامات کو سبوتاژ کیا گیا، افسوس ہے میری کاوشوں سے پاکستان کو فائدہ نہ ہو سکا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے نوازشریف سے متعلق حال ہی میں سوال ہوا اس لیے میں نے انہیں بینقاب کیا، شریف فیملی کے وکلا سے کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر نیب اور شہزاد اکبر کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: