پاکستان جرائم

راولپنڈی ،غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان گرفتار

واہ کینٹ پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار مجرمان میں عمر خان، زبیر خان عرف ازمرے، حضرت خان عرف بلا اور خان ولی عرف لاہور خان شامل ہیں، مجرمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 12 اکتوبر 2020 کو رحمان خان اور میمونہ کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول رحمان خان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او واہ کینٹ یاسر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی.مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار مجرمان کے دو ساتھی شیر علی اور کابل خان قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔سی پی او احسن یونس نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: